ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين فرخ فال نے ۲۱ جولائی كو وزارت تعليم و تربيت اور دينی مراكز كے پانچویں اجلاس میں كہا : اگر ہم ارادہ كر لیں تو اصلاح احوال ہو سكتی ہے ليكن پختہ عزم كی ضرورت ہے ، كسی سے خوف نہیں كھانا چاہئیے ، اپنے بلند اہداف كو مد نظر ركھ كر جدو جہد كرنی چاہئیے اور اس سلسلے میں دين اسلام سے رہنمائی ليتے ہوئے آج كے نوجوان كی تربيت كے لیے لائحہ عمل مرتب كرنا چاہئیے ۔
829417