ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ islamonline كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر كے مفتی احمد الطيب نے جنوبی سوڈان میں تعليمی مراكز تاسيس كرنے كی منظوری دے دی ہے تاكہ یہاں بھی الازھر كی طرز پر تدريس كی جائے اور طلبہ كو معتبر اسناد سے نواز جائے ۔
اس رپورٹ كے مطابق گزشتہ جمعرات بمطابق ۲۱ جولائی كو احمد الطيب نے سوڈان كی قومی كانگريس جماعت كے سربراہ حسن الترابی كے ساتھ اپنی پہلی ملاقات كے دوران جنوبی سوڈان میں الازھر كے ساتھ منسلك تعليمی مراكز تاسيس كرنے كی رضامندی كا اعلان كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ملاقات میں شيخ الازھر نے جنوبی سوڈان میں تعليمی مراكز تاسيس كرنے كو ايك دينی ذمہ داری قرار ديا ۔
829930