ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ القبس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كے دار الافتاء نے فلم اور ٹی وی ڈراموں میں انبيائے الٰہی ، صحابہ كرام اور اھل بيت ( ع) كا چہرہ دكھانے كو حرام قرار ديا ہے ۔
یہ فتوٰی سعودی عرب كے سیٹلائٹ چينل «mbc» كی جانب سے ٹيلی وژن ڈرامہ " الحسن و الحسين ( علیھما اسلام )" دكھانے كے اعلان كے بعد سامنے آيا ہے ۔
ياد رہے كہ یہ ٹيلی وژن ڈرامے شام ، مراكش، اردن ، لبنان اور متحدہ عرب امارات كی مشتركہ كاوشوں كا نتيجہ ہیں اور ان كی ريكارڈنگ كا كام گزشتہ سال اردن كے جنوبی علاقے " ادی رم " میں مكمل كيا گيا ہے ۔
829821