ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے ركن آيت اللہ رضا استادی نے باقر العلوم ( ع) تحقيقاتی سنٹر كی سایٹ " واعظون" كے افتتاح كے موقع پر اس مطلب كے ضمن میں كہا : تبليغ كے دوران محكمات كا سہارا ليا جائے اور متشابہات سے پرہيز كيا جائے ، ان چيزوں كو منبر پر نہ كہا جائے كہ جن سے نہ صرف یہ كہ لوگوں كی مشكلات حل نہیں ہوتیں بلكہ ان كے شبہات میں اضافہ ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مبلغ صرف انہی مطالب كو منبر پر بيان كرے كہ جو خود اس كے لیے شفاف اور واضح ہوں ۔
830515