سورہ فاتحہ كا زمانہ پيغمبر ( ص) میں فارسی ترجمہ ؛ ترجمہ قرآن كے جواز پر تاكيد ہے

IQNA

قرآن كريم كے ازبك مترجم؛

سورہ فاتحہ كا زمانہ پيغمبر ( ص) میں فارسی ترجمہ ؛ ترجمہ قرآن كے جواز پر تاكيد ہے

20:41 - July 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2159835
بين الاقوامی گروپ : پيغمبر اكرم ( ص) نے مشہور ايرانی صحابی كو اجازت دی كہ سورہ فاتحہ كا فارسی ترجمہ كریں ، علمائے مسلمين اسی روايت كا سہارا ليتے ہوئے تمام اقوام كے لیے قرآن كريم كا مختلف زبانوں میں ترجمہ جائز قرار ديتے ہیں ۔
ازبك مفتی كے نائب اور قرآن كريم كے ازبك مترجم شيخ عبد العزيز منصور نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اگر قرآن كريم كا ترجمہ نہ كيا جائے تو اس كا پيغام چند لوگوں تك محدود ہو جائے گا اور عربی زبان سے واقفيت نہ ركھنے والے لوگوں كے لیے قابل استفادہ نہیں رہے گا ۔
شيخ عبد العزيز نے واضح كيا : پيغمبر اكرم ( ص) نے مشہور ايرانی صحابی حضرت سلمان فارسیؓ كو سورہ فاتحہ كے فارسی ترجمےكی اجازت دی تھی اور اسی روايت كا سہارا ليتے ہوئے علمائے مسلمين تمام اقوام كو قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں تراجم كرنے كی اجازت ديتے ہیں ۔
830332
نظرات بینندگان
captcha