ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «markazattawhid»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مركز اسلامی توحيد كی جانب سے پہلی شايع كی جانے والی كتاب حق اللہ مسلمان جوانوں كے ايك گروہ نے مل كر تحرير كی ہے ۔
اس كتاب میں بندوں كی گردن پر الٰہی حقوق اور احكام الٰہی كی نافرمانی كے نتائج پر مفصل انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اسی طرح كتاب كے مقدمے میں كہا گيا ہے كہ حق اللہ ايسا حق ہے كہ جو خدا كی جانب سے سب بندوں كی گردن پر ہے اور اس میں دوسرے انسان دخل اندازی نہیں كر سكتے ۔
قرآن و احاديث پيغمبر ( ص) كی روشنی میں نما ز، روزہ ، حج اور ديگر واجب عبادات كا مستند بيان اس كتاب كا حائز اہميت حصہ ہے ۔
831939