نائيجيريا ؛ قرآن كريم كے فولائی زبان میں ترجمے كی رونمائی

IQNA

نائيجيريا ؛ قرآن كريم كے فولائی زبان میں ترجمے كی رونمائی

20:38 - July 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2160511
بين الاقوامی گروپ : فولائی زبان میں قرآن كريم كے ترجمے كی تقريب رونمائی نائيجيريا كے نائب صدر " نمادی سامبو " كی موجودگی میں صوبہ آداماوا كے شہر يولا میں منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «allafrica» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نائيجيريا كے نائب صدر نے فولائی زبان میں قرآن كريم كے ترجمے كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلماںوں سے اپيل كی كہ وہ دين اسلام كی تعليمات پر ثابت قدم رہیں اس لیے كہ صلح ، امن و امان اور معاشرے كی ترقی كے لیے اسلامی تعليمات پر عمل پيرا ہونا ضروری ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اگر لوگ قرآن كريم كا عميق ادراك حاصل كر لیں تو نائيجيريا كے شمال مشرقی علاقے میں فتنہ و فساد كا قلع قمع ہو جائے گا ۔
831789
نظرات بینندگان
captcha