مصر كے سابق آمر كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغاز

IQNA

مصر كے سابق آمر كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغاز

23:52 - August 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2164965
بين الاقوامی گروپ : آج مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كو عدالت میں پيش كرنے كے لیے شرم الشيخ كے سياحتی شہر میں واقع اس كی رہائشگاہ سے دار الحكومت قاہرہ میں منتقل كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی آج قاہرہ كے پوليس كالج میں باضابطہ طور پر شروع كر دی جائے گی ۔
مبارك پر كرپشن اور عوامی انقلاب كے دوران مظاہرين كے قتل عام پر مقدمہ چلايا جائے گا اور یہ دونوں الزام ثابت ہو جانے كی صورت میں عدالت اسے پھانسی كی سزا سنا سكتی ہے ۔
عدالتی كاروائی حسنی مبارك ، اس كے دونوں بیٹوں علا اور جمال ، مبارك حكومت كے وزير داخلہ حبيب العادلی كے علاوہ مبارك حكومت كی سيكيورٹی فورسز میں شامل ۶ افسران كے سامنے منعقد ہو گی ۔
836599
نظرات بینندگان
captcha