مصر كے آئندہ حكمرانوں كو مبارك كے انجام سے عبرت حاصل كرنی چاہئیے

IQNA

قاہرہ كے امام جمعہ ؛

مصر كے آئندہ حكمرانوں كو مبارك كے انجام سے عبرت حاصل كرنی چاہئیے

18:33 - August 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2166709
بين الاقوامی گروپ : قاہرہ كے امام جمعہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں مصر كے آئندہ حكمرانوں سے كہا ہے كہ ۲۵ جنوری كے انقلاب اور مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی سے عبرت حاصل كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " اخبار اليوم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد عمر مكرم قاہرہ كے امام جمعہ شيخ مظہر شاہين نے كل نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : ہم اللہ تعالیٰ سے دعا كرتے ہیں كہ مستقبل میں مصر كی بھاگ ڈور سنبھالنے والے تمام حكمران ۲۵ جنوری كے انقلاب سے صحيح معنوں میں عبرت حاصل كریں ۔
انہوں نے امريكا كی جانب سے مبارك كے دفاع اور مصری حكمرانوں سے مبارك كی پھانسی روكنے كی اپيل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آزاد اور خود مختار ملك مصر كسی بھی بيرونی ملك سے ڈكٹيشن نہیں لے گا۔
837878
نظرات بینندگان
captcha