ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الشروق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين نے كل سہ پہر چھ اگست كو پہلی مرتبہ طول تاريخ میں اپنی جماعت كے داخلی انتخابات علنی طور پر منعقد كیے ہیں كہ جس سے ۲۵ جنوری كے بعد مصری سماج میں ڈيمو كريسی اور آزادی كا عملی مظاہرہ ہوتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اخوان المسلمين كے داخلی انتخابات جماعت كی تين اہم شخصيتوں «محمد مرسی»، «عصام العريان» اور «محمد سعد الكتاتنی» كی جانب سے استعفے پيش كرنے كے بعد ان كے عہدوں پر مناسب اشخاص كو لانے كی غرض سے منعقد كیے گئے ہیں۔
838759