بين الاقوامی گروپ : عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے ۸ اگست كو يوم خبرنگار كی مناسبت سے ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ايك صحيح و سالم ، مسلمان اور روزہ دار خبرنگار كو قرآنی ہونا چاہئیے اور وہ آيات و وحی كے ساتھ متمسك ہو كر ذرائع ابلاغ كے شعبے میں قرآنی اخلاق پر عمل درآمد كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق آج دوپہر كو آيت ا۔۔۔تسخيری نے " خبرنگار كے مقام كی تجليل " كے عنوان سے منعقدہ تقريب سے خبر رساں ايجنسی " تقريب " كے كانفرنس ہال میں خطاب كرتے ہوئے كہا : ايك خبر نگار كے لیے ضروری ہے كہ وہ با مقصد خبریں شايع كرے اور اس طرح سے اسلامی امہ كی وحدت اور قدرت كو مستحكم كرے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تقريب ۸ اگست كو ۱۱ بجے سے بارہ بجے تك خبرر ساں ايجنسی تقريب كے كانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ۔
839500