ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش سے نقل كيا ہے كہ بچوں اور نوجوانوں كے لیے نماز كی تعليم سے متعلق یہ كتابیں فارسی ، عربی ، انگريزی ، تركی ، آذری ، فرانسيسی ، جرمنی ، اٹلين ، جاپانی ، چينی ، ازبكی ، اردو ، روسی اور اسپانوی زبانوں میں انصاريان پبلشرز كے اسٹال پر دستياب ہیں ۔
نہج البلاغہ كے دوسری زبانوں میں ترجمے كے شائقين بھی اس اسٹال سے اس كے فارسی ، انگريزی ، فرانسيسی ، آذری اور جرمنی تراجم حاصل كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش اٹھائيس جولائی سے ستائيس اگست تك مصلائے امام خمينی (رہ) تہران میں جاری ہے ۔
838993