فرانس ؛ تجويد قرآن كی تعليم كے لیے كورس كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ تجويد قرآن كی تعليم كے لیے كورس كا انعقاد

10:19 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168268
بين الاقوامی گروپ : ماہ مبارك رمضان كے ايام میں تجويد قرآن كريم كا تربيتی كورس فرانس كی مسجد السلام كے زير اہتمام منعقد كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-acmr» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كی تجويد اور ناظرہ كی تعليم پر مشتمل یہ شارٹ كورس "قرآن كی تجويد ايك ہفتے میں " كے عنوان سے ماہ رمضان كے ايام میں مسجد السلام كے زير اہتمام اور تعليمی و اسلامی انسٹی ٹيوٹ اقرأ كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
یہ كورس ۱۹ اگست سے مسجد السلام میں شروع ہو گا اور ۳۱ اگست تك جاری رہے گا ۔
اسی طرح اسلامی اصول كی تعليم سے متعلق كورس اور ماہ رمضان كی مناسبت سے خصوصی نشستیں منعقد كرنے كا پروگرام بھی ترتيب ديا گيا ہے ۔
840094
نظرات بینندگان
captcha