جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں گزشتہ شب آٹھ شركا كے درميان مقابلے منعقد ہوئے

IQNA

جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں گزشتہ شب آٹھ شركا كے درميان مقابلے منعقد ہوئے

22:33 - August 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2169063
بين الاقوامی گروپ : پندرہویں بين الاقوامی جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں گزشتہ شب دس اگست كو شركت كنندہ ممالك كے آٹھ نمائندوں كے درميان حفظ كل كے مقابلے منعقد ہوئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جائزہ دبئی قرآن كريم مقابلوں میں گزشتہ شب بنگلہ ديش كے «محمد الامين احمد» ، آئر لينڈ كے «قصی عادل السنوسی» ، قطر كے عبدالله حمد ابوشريده اور گيبون كے «ابوبكر جبريل» كے درميان مقابلے ہوئے ۔
اس كے علاوہ تھائی لينڈ كے «فرحان صالح» ، روانڈا كے «مشيميمانا لقمان» ، لبنان كے «عبدالله محمد الترك» اور جمہوریہ زامبيا كے «محمد طلحه» بھی گزشتہ رات كے مقابلوں میں شريك تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں آئرلينڈ نے پہلی مرتبہ شركت كی ہے اور اس كی نمائندگی ايك آٹھ سالہ حافظ قرآن بچہ كر رہا ہے ۔
840647
نظرات بینندگان
captcha