يران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاتحاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر سے «عبدالله حمد سالم حمد ابوشريده» ،عراق سے «رعد ابراهيم» اور تركی سے «احمد علی ساريكايا» وہ تين روشن دل ہیں كہ جنہوں نے پہلی مرتبہ جائزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كا تجربہ كيا ہے ۔
ان تين روشن دلوں كا خيال ہے كہ قرآن كريم ايك ايسا نور ہے كہ جو خدائے كريم نے انہیں بينائی كی جگہ عطا كيا ہے اور جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں شركت بھی ايك جديد نور ہے كہ جو انہیں اپنی امنگیں پوری كرنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا ۔
840604