ماہنامہ «Echo of Islam» كے نئے شمارے كے خصوصی رمضان نمبر كی اشاعت

IQNA

ماہنامہ «Echo of Islam» كے نئے شمارے كے خصوصی رمضان نمبر كی اشاعت

22:32 - August 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2169068
فكر و علم گروپ : انگريزی مجلے «Echo of Islam» كا دو سو چاليسواں شمارہ ماہ رمضان نمبر كی خصوصی اشاعت كے ساتھ شايع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ شمارہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے منسلك اسلامی افكار فاؤنڈيشن كی جانب سے شايع كيا جاتا ہے ۔
اسی طرح اس شمارے كا پہلا مقالہ ماہ مبارك رمضان ، بڑی اسلامی ضيافت كے عنوان سے ديا گيا ہے كہ جس میں آيات قرآن كی روشنی میں روزے كی اہميت اور بعض پيغمبروں اور اديان كے نزديك روزے كے فضائل بيان كیے گئے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ اس شمارے كے ديگر مقالات میں شيعہ سنی اتحاد حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی نگاہ میں بھی شامل ہے كہ جس میں رہبر كے اس پيغام كو اجاگر كيا گيا ہے كہ مسلمانوں كو ہوشياری كے ساتھ اپنے اصلی دشمن كو آسان ہاتھوں نہیں لينا چاہئیے اور اس بات كا يقين كریں كہ صیہونی حكومت ان كی اصلی دشمن ہے ۔
840882
نظرات بینندگان
captcha