شيعہ مخاطبين كی محوريت كے ساتھ دنيا كی مختلف زبانوں میں ۲۰۰ اعتقادی كتابوں كی نمائش

IQNA

مجمع جہانی اہل بيت (ع) كے اسٹال پر ؛

شيعہ مخاطبين كی محوريت كے ساتھ دنيا كی مختلف زبانوں میں ۲۰۰ اعتقادی كتابوں كی نمائش

11:47 - August 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2169151
بين الاقوامی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں شيعہ مخاطبين كی محوريت كے ساتھ دنيا كی متعدد زندہ زبانوں میں ۲۰۰ اعتقادی كتابوں كی نمائش جاری ہے ۔
انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں مجمع جہانی اہل بيت ( علیھم السلام) كے اسٹال مسئول حجت الاسلام مصطفی مجيدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ مذكورہ كتابیں شيعہ مخاطبين كے لیے تيار كی گئی ہیں اور ان كتب كے مضامين دينی اور قرآنی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ ۲۰۰ كتابیں انگريزی ، فرانسيسی ، روسی ، جاپانی اور افريقی زبانوں میں شايع كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش ۲۶ اگست بروز جمعۃ المبارك تك مصلائے امام خمينی (رہ) تہران میں جاری رہے گی ۔
841429
نظرات بینندگان
captcha