مصر كے بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں میں ۹۹ ممالك كی شركت

IQNA

مصر كے بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں میں ۹۹ ممالك كی شركت

22:19 - August 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2169992
بين الاقوامی گروپ : ۱۸ رمضان كو قاہرہ میں منعقد ہونے والے مصر كے حفظ ، تجويد اور تفسير قرآن پر مشتمل انيسویں سالانہ مقابلوں میں ۹۹ عربی اور اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سایٹ lahaonline كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف اور امور اسلامی عبد الفضيل القوصی نے اس خبر كے ضمن میں كہا : مصر كے انيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے حفظ كل پندرہویں پارے كی تجويد و تفسير كے ہمراہ ، حفظ كامل قرآن بيسویں پارے كی تجويد اور ترتيل كے ساتھ ، پہلے دس پاروں كا حفظ اور غير عرب شركا كے لیے چھ پاروں كے حفظ پر مشتمل ہوں گے ۔
مصر كے وزير اوقاف عبد الفضيل القوصی نے آخر میں واضح كيا : جيوری كے فرائض مصر سے شيخ «عبدالسلام داود» ، سعودی عرب سے «هاشم ابوشرحه» ، بحرين سے «جعفر يوسف» ، سينيگال سے «محمد الحسن بوصوه» ، مصر سے «الحكم ابراهيم»، شيخ «محمد احمد جعيدی» ، لبنان سے شيخ «ابراهيم سليم العقاد» ، شام سے شيخ «احسان السيد حسن» ، الجزائر سے «كمال علی» اور «عبدالله بن سالم»انجام دیں گے ۔
841964
نظرات بینندگان
captcha