ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «abidjan.net» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كی قرائت كے نویں مقابلے كل صوبائی سطح پر منتخب قرا كی شركت كے ساتھ ابيجان كی مسجد النور میں منعقد ہوئے ۔
اسی طرح اس پروگرام كے دوسرے حصے میں ساحل عاج كی علمائے مسلمين شوری كے نمائندے نے مسجد میں موجود والدين سے اپيل كی كہ وہ اپنے بچوں كی صحيح تربيت اور روحانی تقويت كے لیے حفظ قرآن پر خصوصی توجہ دیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان قومی سطح كے مقابلوں میں مقامی سطح پر پہلی سے چوتھی پوزيشن حاصل كرنے والے طلبہ شركت كر رہے ہیں ۔
842031