ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے التوافق نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ عيسی قاسم نے مسجد امام صادق (ع) كے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : ڈاكٹروں كو نكالنے سے آل خليفہ نے خود كو رسوا كيا ہے اور یہ رسوائی صديوں تك بحرين كی سياسی تاريخ میں باقی رہے گی ۔
شيخ عيسی قاسم نے اس امر پر زور ديا كہ اگر ہمارا ہدف حالات كی بہتری كے لیے كسی نتيجے تك پہنچنا ہے تو حكمرانوں كو بنيادی اصلاحات ، عدالت و مساوات اور ووٹ كا حق جيسے جائز عوامی مطالبات تسليم كرنے پڑیں گے ۔
842036