پاكستانی بچے نے حفظ قرآن كے عالمی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كر لی

IQNA

پاكستانی بچے نے حفظ قرآن كے عالمی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كر لی

13:04 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171094
بين الاقوامی گروپ : ايك سات سالہ پاكستانی بچے نے مكہ مكرمہ میں حفظ قرآن كے عالمی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «paktribune» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فضل عظيم نے دنيا بھر كے ۳۵ ممالك سے تشريف لائے ہوئے سينكڑوں حفاظ كرام میں سے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
ہر سال ماہ رمضان كی آمد پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں لحن ، قرائت اور قرآن كريم كی آيات كے حفظ پر عبور كا جائزہ ليا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ سال تين پاكستانی طلبہ نے دوسری پوزيشن حاصل كی تھی ليكن "فضل " مصر ، شام اور تركی سے تعلق ركھنے والے اپنے رقيبوں كو مات دے كر پہلی پوزيشن حاصل كرنے میں كامياب ہو گئے ۔
842353
نظرات بینندگان
captcha