ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «TAP» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں لھستان میں چودہویں صدی سے لے كر آج تك مسلمانوں كی موجودگی سے متعلق تصاوير تيونس كے طاھر حداد ثقافتی مركز میں ركھی جائیں گی ۔
یہ نمائش تيونس میں لھستان كے سفارت خانے كے زير اہتمام منعقد ہو گی اور اس میں مختلف شخصيتوں سے جمع شدہ اسناد اور تصاوير ركھی جائیں گی۔
لھستانی مسلمانوں كا تعلق تاتاری اقوام سے ہے اور وہ صديوں قبل مشرقی يورپ كے اس ملك میں مقيم ہوئے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائئش میں كچھ آثار مختلف ميوزيمز سے بھی بطور امانت حاصل كیے گئے ہیں ۔
843074