ہندوستان ؛ كلكتہ میں ہندی مسلمانوں كی سب سے بڑی مسجد تعمير كی جائے گی

IQNA

ہندوستان ؛ كلكتہ میں ہندی مسلمانوں كی سب سے بڑی مسجد تعمير كی جائے گی

17:16 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171344
ثقافت و ہنر گروپ : كلكتہ شہر كے مضافات میں ڈیڑھ لاكھ فٹ كے رقبے پر چار كروڑ روپے كی لاگت سے یہ مسجد تعمير كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان میں ايرانی قونصلیٹ نے كہا ہے كہ اس مسجد كی تعمير پر چار كروڑ روپے لاگت آئے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق مسجد كا نام " شہر مبارك مسجد " تجويز كيا گيا ہے اور اس كے آس پاس ثقافتی ۔ تعليمی مركز ، ہوٹل ، صحت و سلامتی كا مركز ، تجارتی مركز اور مغلیہ طرز تعمير پر ايك پارك بھی بنايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ عصر حاضر میں دہلی كی جامع مسجد ہندوستانی مسلمانوں كی سب سے بری مسجد ہے ۔
842931
نظرات بینندگان
captcha