بيرون ملك سرگرم ايرانی ثقافتی نمائندوں كے نویں سالانہ اجلاس كا انعقاد

IQNA

ستمبر ۲۰۱۱ میں ؛

بيرون ملك سرگرم ايرانی ثقافتی نمائندوں كے نویں سالانہ اجلاس كا انعقاد

15:23 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2171994
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی ڈپٹی نے امسال تہران میں ۴ ستمبر سے ۸ ستمبر تك بيرون ملك مصروف عمل ايرانی ثقافتی نمائندوں كے " اسلامی بيداری ، جديد اسلامی تمدن " كے عنوان كے تحت نویں سالانہ اجلاس كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی ڈپٹی اور بيرون ايران سرگرم ايرانی ثقافتی نمائندوں كے نویں سالانہ اجلاس كے منتظم حجت الاسلام و المسلمين ايمانی پور نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اس اجلاس میں اسلامی بيداری اور تازہ ترين واقعات كی تحليل كے ساتھ ساتھ اسلامی بيداری كی راہ كا نقشہ اور اس حوالے سے تازہ ترين ضروری اقدامات كے حوالے سے منصوبہ سازی كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی ڈپٹی نے لاطينی امريكہ اور افريقہ میں ايران كی ثقافتی ترقی كے ساتھ ساتھ نئے مراكز كی ايجاد كو اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے منصوبوں میں سر فہرست قرار ديا۔
843854
نظرات بینندگان
captcha