ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے سنٹرل ايشيا ونگ كی رپورٹ كے مطابق یہ مجلہ ماسكو شہر كے مطبوعاتی انسٹی ٹيوٹ ھلال كے زير اہتمام ہر ماہ شايع كيا جائے گا ۔
اس مجلے میں قرآنی ، حديثی ، اسلامی اصول ، دين اور مملكت كی تاريخ ، مسلمانوں كی اجتماعی زندگی ، بيرون ملك مقيم مسلمانوں كی حالت زار ، قرآن كريم كی تفسير ، اسلام میں عورت كا مقام ، مشہور مسلمان علماء اور حلال و حرام سے متعلق مضامين كو شامل كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مجلے كے ہر شمارے میں شرعی اوقات ، اسلامی عقائد ، دين كے بارے مسلمانوں كی آراء اور دين اسلام كے ساتھ مربوط خبریں بھی شايع كی جائیں گی ۔
843473