ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين كا نشر انسانيت كے خلاف گھناؤنا جرم ہے

IQNA

سيد عمار الحكيم ؛

ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين كا نشر انسانيت كے خلاف گھناؤنا جرم ہے

21:01 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2172172
بين الاقوامی گروپ : مجلس اعلائے اسلامی عراق كے سربراہ سيد عمار الحكيم نے شيعہ مخالف ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام كے سیٹلائیٹ چينلز سے نشر پر تنقيد كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : اس ڈرامہ سيريل كو نشر كرنا بشريت ، اسلام اور آئمہ اطہار (ع) كی ذوات مقدسہ كی نسبت بہت بڑا جرم ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے سیٹلائٹ ٹی وی الفرات كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد عمار الحكيم نے بغداد میں واقع اپنے دفتر میں گفتگو كرتے ہوئے كہا : ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام كہ جسے عالم عرب كے بعض سیٹلائٹ ٹی وی چينل نشر كر رہے ہیں ؛ انسانيت ، اسلام اور آئمہ اطھار (ع) كی نسبت ايك گھناؤنا جرم ہے ۔
844707
نظرات بینندگان
captcha