ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے «نابلس» (nablustv) ٹيلی وژن چينل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس اور ديگر شہروں كے مفتی اعظم اور مقبوضہ فلسطين كی فتوی كے لیے تشكيل شدہ اعلٰی شوریٰ كے سربراہ نے ايك بيان میں اعلان كيا ہے : قرآن كريم كے ايك نسخے كی اشاعت صفحہ نمبر كے رد و بدل اور ترتيب كی نا درستی كے باعث ممنوع ہے ۔
انہون نے مزيد كہا : یہ نسخہ مصر كے دار الحكومت قاہرہ كی لائبريری صفا كے لائسنس كے تحت چھاپا گيا تھا ليكن اس میں صفحہ نمبر ۲۹۱ سے ۳۲۴ تك حذف ہو گئے ہیں اور سورہ نمل كا دو مرتبہ تكرار كر ديا گيا ہے ۔
844691