ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Greater Kashmir» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا اعلان ۱۴ اگست كو جموں كشمير كے مفتی بشير الدين احمد كی سربراہی میں منعقد ہونے والے " جموں كشمير كے مسلمانوں كے انفرادی حقوق كی صورتحال " كے موضوع پر ہونے والی نشست میں كيا گيا ۔
جموں كشمير كے مفتی اعظم نے اس نشست میں زكوۃ فطرہ كی تعيين كے ساتھ امسال نزول قرآن كريم سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے تاكہ زيادہ سے زيادہ قرانی تعليمات سے آشنائی حاصل كر كے ان پر عمل كيا جا سكے ۔
اس نشست میں معاشرے كے تمام طبقات كی جانب سے سنت نبوی (ص) سے اخذ شدہ اسلامی اصولوں پر عمل پيرا ہونے كی ضرورت پر زور ديا گيا ۔
843498