مبارك كے خلاف مقدمے كی دوسری سماعت

IQNA

قتل و فساد كے الزام میں ؛

مبارك كے خلاف مقدمے كی دوسری سماعت

13:33 - August 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2172618
بين الاقوامی گروپ : مصر كے معزول صدر حسنی مبارك اور اس كے بیٹوں علاء و جمال كے خلاف مقدمے كی دوسری سماعت ۱۵ اگست كو كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے معزول صدر اور اس كے دونوں بیٹوں كے خلاف ۳۰ سالہ جرائم اور شہريوں كے قتل عام كے خلاف دوسری سماعت ۱۵ اگست كو كی گئی ۔
مبارك كو پہلی پيشی ۳ اگست كو قاہرہ میں بھگتنا پڑی كہ جس كے دوران مصری آمر نے ہسپتال كے بیڈ پر ايك آہنی پنجرے كے اندر اپنے خلاف تمام الزامات كو مسترد كر ديا تھا ۔
اگر حسنی مبارك كی جانب سے انقلابيوں كے قتل عام كا حكم عدالت میں ثابت ہو جائے تو اسے سزائے موت سنائی جائے گی ۔
843582
نظرات بینندگان
captcha