تازہ ترين عوامی تحريكوں سے عالم اسلام میں بہت بڑی فكری تبديلی كا پتہ چلتا ہے

IQNA

ايران میں افغانستان كے ثقافتی نمائندے ؛

تازہ ترين عوامی تحريكوں سے عالم اسلام میں بہت بڑی فكری تبديلی كا پتہ چلتا ہے

13:35 - August 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2172620
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے ايران میں قونصلیٹ نے اسلامی ملتوں كی جانب سے شروع كی گئی تازہ ترين تحريكوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے اسے عالم اسلام میں ايك بہت بڑی فكری تبديلی قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق افغان سفارت كے ثقافتی نمائندے اسد اللہ اميری نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے اسٹال كا دورہ كيا اور كہا : بلا شك مسلمانوں كے درميان حالیہ تبديلياں بڑی اہميت كی حامل ہیں چونكہ اس سے مسلمان ملتوں كے حقيقی عقائد اور اپنی حكومتوں سے كیے گئے مطالبات كا پتہ چلتا ہے ۔
اميری نے وضاحت كی : عوامی تحريكوں سے پتہ چلتا ہے كہ مسلمان ملتیں اپنے ملكوں میں ايسی حكومت كی تشكيل كی خواہاں ہیں كہ جو اسلامی اقدار پر عمل درآمد يقينی بنائیں ۔
843448
نظرات بینندگان
captcha