گينہ میں قومی امن كمیٹی كی سربراہی عيسائی اور مسلمان رہنما كے سپرد

IQNA

گينہ میں قومی امن كمیٹی كی سربراہی عيسائی اور مسلمان رہنما كے سپرد

18:22 - August 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2173177
بين الاقوامی گروپ : گينہ كے صدر نے ۱۶ اگست كو كوناكری كے مفتی اور پاٹ پادری كو قومی امن كمیٹی كے سربراہ كے طور پر نامزد كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lejourguinee» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامع مسجد كوناكری كے امام جماعت حاج ممدو سالبو اور شہر كے پاٹ پادری ونسانت كولبالی كو مشتركہ طور پر اس كمیٹی كا سربراہ مقرر كيا گيا ہے ۔
اس كمیٹی كی تشكيل كا ہدف رہبران اديان كے درميان ملاقاتوں اور گفتگو كی راہ ہموار كرنا ہے ، اسی طرح یہ كمیٹی گينہ كے سياسی گروہوں اور قبائل كے درميان باہمی اعتماد اور تعاون كی فضا بحال كرنے كی بھی ذمہ دار ہے تاكہ ملكی صورتحال میں بہتری پيدا كی جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ گينہ شمال مغربی افريقہ كا ملك ہے اور كوناكری اس كا دار الحكومت ہے ۔
845385
نظرات بینندگان
captcha