ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «People Daily» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں اسلامی تعاون تنظيم كے وزرائے خارجہ قحط زدہ مسلمان ملك صومالیہ كی صورتحال كا جائزہ لیں گے اور ۳۰ لاكھ صومالی باشندوں كی امداد كے طريقہ كار پر غور كریں گے ۔
اس ہنگامی اجلاس میں تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان اور وزير خارجہ احمد داود اوغلو نے شركت كی اور شركا كو افطار ڈنر بھی پيش كيا ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو اور صومالیہ كے وزير اعظم موگاديشو عبد الوالی بھی اس اجلاس میں شريك ہیں ۔
845099