جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں شب جمعرات كو ۶ حفاظ كرام كے درميان مقابلے ہوئے

IQNA

جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں شب جمعرات كو ۶ حفاظ كرام كے درميان مقابلے ہوئے

11:52 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173340
بين الاقوامی گروپ : جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں ۱۷ اگست كو مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے ۶ حفاظ كرام كے درميان مقابلہ ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے روزنامہ «Khaleej Times»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبريا كے نمائندے «محمد ديالو» ، موريتانیہ كے نمائندے «يوسف عبدالرحمان» ، مراكش كے نمائندے «انور بو صلاح» ، صومالیہ كے نمائندے «عبدالله احمد معلم حسين» ، ازبكستان كے نمائندے «اهونيانوف محمدعلی» اور كيمرون كے نمائندے «صالح احمد» نے ۱۷ اگست كی رات مقابلوں میں حصہ ليا ۔
جائزہ دبئی پندرہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے دبئی كے ثقافت و علوم سيمينار ہال میں جاری ہیں اور اس سے قبل ۱۶ اگست كی رات پاكستان ، فن لينڈ ، بركينا فاسو اور كمار كے نمائندوں كے درميان مقابلے منعقد ہوئے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں كا آغاز ۷ اگست كو ہوا تھا ۔
845246
نظرات بینندگان
captcha