ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں فياض بخش نے قرآن كريم ، نہج البلاغہ ، زيارت امام حسين (ع) اور ديگر منابع كی روشنی میں انسان كے قران كی نگاہ میں مقام اور خلافت الہی كے مسئلے پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے اس نشست میں واضح كيا كہ خلافت الہی كا مقام صرف پيغمبروں اور آئمہ كے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلكہ عام انسان بھی قرب كے درجات طے كر كے خلافت الہی كا مقام حاصل كر سكتے ہیں۔
84563۶