ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ البيان كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين ، سوڈان اور جنوبی افريقا كے نمائندوں كے درميان گزشتہ شب مقابلہ ہوا اور اسی طرح بروز بدھ كو بھی ليبريا ، موريتانیہ ، مراكش ، صومالیہ ، ازبكستان اور كميرون كے نمائندوں كے درميان مقابلے ہوئے ۔
ان مقابلوں میں ۸۸ اميدواروں نے شركت كی جبكہ ۱۱ اميدواروں كو ابتدائی مرحلے میں مطلوبہ پوائنٹس حاصل نہ كر سكنے كی بنا پر حذف كر ديا گيا تھا ۔
رپورٹ كے مطابق پندرہویں بين الاقوامی جائزہ دبئی مقابلوں كی اختتامی تقريب ثقافت و علوم سيمينار ہال میں منعقد ہو گی اور اس میں شركت كے لیے مختلف سماجی ، سياسی اور مذہبی شخصيات كو ۱۵۰۰ دعوت نامے ارسال كر دئیے گئے ہیں ۔
846043