پيرس میں مقيم ايرانی شب قدر كے اعمال ادا كریں گے

IQNA

پيرس میں مقيم ايرانی شب قدر كے اعمال ادا كریں گے

20:31 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173509
بين الاقوامی گروپ : فرانس كی اسلامی انجمن بيت الزھراء (س) پيرس میں مقيم ايرانيوں كے لیے شب قدر كی راتوں كی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr-beytolzahra»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن اسلامی بيت الزھرا ء ( س) نے ايك اعلامیہ جاری كيا ہے كہ جس میں شب قدر كی راتوں میں پيرس میں مقيم ايرانيوں ، اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندہ دفاتر اور ايرانی طلبہ كی موجودگی میں خصوصی پروگرام منعقد كیے جائیں گے ۔
اس اعلامیے كے دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : قرآن كريم كی تلاوت ، دعائے جوشن كبير كی قرائت ، نماز مغرب و عشاء با جماعت ، افطار ، شيعہ علماء كی شب قدر كی فضيلت میں تقارير اور شب بيداری منجملہ ان پروگراموں میں سے ہیں كہ جنہیں شب قدر كے لیے مد نظر ركھا گيا ہے ۔
846031
نظرات بینندگان
captcha