لبنانی جماعتوں نے افطار پارٹی پر مسلح حملے كی مذمت كر دی

IQNA

لبنانی جماعتوں نے افطار پارٹی پر مسلح حملے كی مذمت كر دی

8:32 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2173594
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی دينی – سياسی جماعتوں نے علمائے مسلمين كانفرنس كا انتظام كرنے والے لبنانی شيخ عبد السلام حراش كے شمالی لبنان كے علاقے عكار میں واقع گھر میں ہونے والی افطار پارٹی پر دہشت گرد حملے كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی سياسی – دينی جماعتوں نے عليحدہ عليحدہ بيان جاری كر كے ۱۷ اگست كی رات افطاری كے وقت ہونے والے اس حملے كی سخت مذمت كرتے ہوئے اس كا ہدف قومی وحدت كا شيرازہ بكھيرنا قرار ديا ہے ۔
لبنانی جماعتوں نے سيكيورٹی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ اس دہشت گردانہ اقدام كے ذمہ داروں كو تلاش كر كے ان پر مقدمہ چلايا جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس حملے میں شيخ عبد السلام حراش كے بیٹے وائل حراش سميت تين افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
846105
نظرات بینندگان
captcha