شارجہ ؛ قرآنی مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے افراد كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا

IQNA

شارجہ ؛ قرآنی مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے افراد كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا

8:28 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2173595
بين الاقوامی گروپ : ۱۹ اگست كو امارات میں شارجہ كے سركاری انسٹی ٹيوٹ " قرآن كريم و سنت نبوی (ص)" كے زير اہتمام ہونے والے پانچویں قرآنی مقابلوں "الفلی " میں نماياں كاركردگی دكھانے والے افراد كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبارروزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی مقابلے " الفلی" امارات میں ہونے والے اہم ترين مقابلے ہیں كہ جو ہر سال ماہ رمضان میں منعقد ہوتے ہیں ۔
ان مقابلوں كا ہدف نوجوانوں اور جوانوں كا قرآن كريم ، حفظ اور قرائت كے ساتھ رابطہ ايجاد كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مقابلوں كا اہتمام شارجہ كے سركاری قرآنی انسٹی ٹيوٹ نے كيا تھا اور اس میں مختلف عمر كے ۹۰ اميدواروں نے شركت كی ۔
846094
نظرات بینندگان
captcha