ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹ اگست تك جاری رہنے والی اس نمائش میں مسلمان ہنرمندوں كے وہ آثار كہ جو مختلف صديوں سے تعلق ركھتے ہیں ؛ ركھے گئے ہیں ۔
انيسویں صدی میں ليون شہر نے يورپ میں اسلامی ہنروں كے كشف میں اہم كردار ادا كيا تھا ؛ اس شہر كے باسيوں نے قيمتی اشيا ذخيرہ كر كے تاريخی آثار كو محفوظ كيا جس كی بدولت آج ليون شہر كے ميوزيم شاندار تاريخی اور اسلامی آثار سے سجے ہوئے ہیں اور وقتا فوقتا ان آثار كی نمائش بھی كرتے رہتے ہیں ۔
846504