ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ masrawy كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری جوانوں نے صیہونی حكومت كے ہاتھوں قتل ہو جانے والے اپنے فوجيوں پر غم وغصے كا اظہار كرتے ہوئے صیہونی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا اور اس غاصب حكومت كے سفير كو ملك بدر كرنے كا مطالبہ كيا ۔
سوئز شہر میں ۲۰۰ كےلگ بھگ شہريوں اور سياسی رہنماوں نے مظاہرے كیے اور ان فوجيوں كے قصاص كا مطالبہ كيا كہ جنہیں اسرائيلی فورسز نے صحرائے سينا كے شمال میں قتل كر ڈالا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصری حكومت نے بطور احتجاج مقبوضہ فلسطين سے اپنا سفير واپس بلانے كا اعلان بھی كيا ہے ۔
846593