مصری جوانوں نے قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كا محاصرہ كر ليا

IQNA

صیہونی حكومت كے ہوائی حملے كے جواب میں ؛

مصری جوانوں نے قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كا محاصرہ كر ليا

17:22 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174103
بين الاقوامی گروپ : مصر كے سراپا احتجاج جوانوں نے ۱۹ اگست كی شام كو مصر كے سرحدی علاقوں پر اسرائيل كے فضائی حملے كے رد عمل میں صیہونی سفارت خانےكا محاصرہ كر ليا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ masrawy كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری جوانوں نے صیہونی حكومت كے ہاتھوں قتل ہو جانے والے اپنے فوجيوں پر غم وغصے كا اظہار كرتے ہوئے صیہونی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا اور اس غاصب حكومت كے سفير كو ملك بدر كرنے كا مطالبہ كيا ۔
سوئز شہر میں ۲۰۰ كےلگ بھگ شہريوں اور سياسی رہنماوں نے مظاہرے كیے اور ان فوجيوں كے قصاص كا مطالبہ كيا كہ جنہیں اسرائيلی فورسز نے صحرائے سينا كے شمال میں قتل كر ڈالا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصری حكومت نے بطور احتجاج مقبوضہ فلسطين سے اپنا سفير واپس بلانے كا اعلان بھی كيا ہے ۔
846593
نظرات بینندگان
captcha