بين الاقوامی گروپ : خطے میں ہونے والی اسلامی بيداری مشرق وسطیٰ كے لوگوں كے اسلامی اعتقادات كی بنياد پر وجود میں آئی ہے ؛ اس بيداری كی تحليل میں اسلامی كی قيد كو نظر انداز كرنے سے حقيقت چھپائی نہیں جا سكتی ؛ یہ امر واضح ہے كہ عوامی تحريكوں كے پس منظر میں بہت سے عوامل ہیں كہ جن میں سے اسلامی اعتقادات پر ايمان سب سے زيادہ اہم ہے ۔
روس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ ابوذر ابراھيمی تركمان نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ميرے خيال میں مشرق وسطیٰ كے اندر اسلامی بيداری كی لہر كی بازگشت حكومتی نظام میں لوگوں كے اسلامی اور دينی اعتقادات كو نظر انداز كرنے كی طرف ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اب برطانیہ میں بھی عوامی تحريك شروع ہو چكی ہے یہی وجہ ہے كہ مشرق وسطیٰ میں بيداری كی لہر سے تمام ممالك خائف ہیں چونكہ اس كے اثرات پوری دنيا میں ظاہر ہو رہے ہیں۔
846419