مسلمان خواتين كی يكجہتی كے موضوع پر سينيگال میں سيمينار منعقد ہو گا

IQNA

مسلمان خواتين كی يكجہتی كے موضوع پر سينيگال میں سيمينار منعقد ہو گا

17:23 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174107
بين الاقوامی گروپ : مسلمان خواتين كی يكجہتی كے عنوان سے یہ سيمينار ۲۰ اگست بروز ہفتہ كو سينيگال كے دار الحكومت ڈاكار میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «APS»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمان خواتين كے درميان يكجہتی كے عنوان سے یہ سيمينار ماہ رمضان كی مناسبت سے مسلم وومين اينڈ ڈويلپمينٹ آرگنائزيشن (AFID) كے زير اہتمام جامع مسجد ڈاكار میں منعقد ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : مسلمان خواتين كی يكجہتی كے عنوان سے اس سيمينار كے انعقاد كے ساتھ ساتھ ہمارا پروگرام ہے كہ ہم مسجد ڈاكار میں عوامی سطح پر ضرورت مندوں كی مدد كے لیے فنڈز جمع كریں چونكہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ سينيگال میں يكجہتی اور ايك دوسرے كی امداد كا مفہوم كم رنگ ہو چكا ہے ۔
846505
نظرات بینندگان
captcha