ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۲ اگست بروز سوموار بمطابق ۲۱ رمضان كو حضرت علی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے نجف شہر میں عام تعطيل ہو گی ۔
شہری انتظامیہ نے واضح كيا ہے كہ اس دن سوائے سيكيورٹی ، خدمات عامہ اور حفظان صحت كے اداروں كے ؛ شہر بھر كے تمام دفاتر بند رہیں گے ۔
نجف شہر كی انتظامی شورٰی كے مدير نے اس بارے بتايا : شورٰی كی تجويز كی بنا پر نجف میں امام علی ( ع) كے يوم شہادت پر عام تعطيل كا اعلان كيا گيا ہے ۔
846129