قذافی كے نمبر ۲ نے انقلابيوں كے ساتھ الحاق كا اعلان كر ديا

IQNA

قذافی كے نمبر ۲ نے انقلابيوں كے ساتھ الحاق كا اعلان كر ديا

11:47 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174468
بين الاقوامی گروپ : طرابلس كی جانب انقلابيوں كی بڑی پيش قدمی كے ساتھ ہی قذافی حكومت كے نمبر ۲ عبد السلام جلود نے انقلابيوں كے ساتھ الحاق كا اعلان كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے روزنامہ دار الحياۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انقلابيوں كے ترجمان كرنل احمد عمر بنی نے اعلان كيا ہے كہ جلود نے ۱۹ اگست كو طرابلس كو ترك كر كے انقلابيوں كے ساتھ الحاق كا اعلان كيا ہے ۔
انہوں نے اس سوال كہ آيا عبد السلام الجلود بنغازی میں رہائش پذير ہیں يا نہیں ؟ كے جواب میں كہا : ہم سيكيورٹی خطرات كے پيش نظر عبد السلام جلود كی جائے سكونت سے متعلق معلومات نہیں دے سكتے ۔
ليبين انقلابيوں كے بقول جلود كل اپنے اہل خانہ كے ہمراہ طرابلس كو ترك كر كے طرابلس كے جنوب غرب میں واقع شہر الزنتان منتقل ہونے میں كامياب ہو گئے تھے ۔
846577
نظرات بینندگان
captcha