ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lexpressiondz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی وزارت اوقاف و امور دينی نے ايك اعلامیہ میں كہا ہے : الجزائر كے آٹھویں بين الاقوامی حفظ و قرائت مقابلے ۴۷ ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں تلمسان شہرمیں منعقد ہوں گے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ہر ملك سے صرف ايك شركت كنندہ ان مقابلوں میں شركت كا حق ركھتا ہے اور شركا كی عمر بھی ۲۵ سال سے زيادہ نہیں ہونی چاہئیے ؛ اس قانون كے نفاذ سے جوانوں كو اپنی صلاحيتوں كا مظاہرہ كرنے كا موقع ملے گا اور وہ اپنے ہم عمروں كے ساتھ مقابلہ كریں گے ۔
846538