پاكستان ؛ صوبہ پنجاب میں قرآن كی اشاعت كے لیے جديد قانون سازی

IQNA

پاكستان ؛ صوبہ پنجاب میں قرآن كی اشاعت كے لیے جديد قانون سازی

13:16 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174591
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے صوبہ پنجاب كے محكمہ اوقاف و امور اسلامی نے صوبے بھر میں قرآن كريم كی اشاعت كے لیے جديد قانون سازی كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Dawn» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پنجاب كے محكمہ اوقاف نے غلطيوں پر مشتمل قرآن كريم كی اشاعت كا سد باب كرنے كی غرض سے جديد قوانين وضع كیے ہیں ۔
ان قوانين كی رو سے صوبہ پنجاب كے پبلشرز پابند ہوں گے كہ قرآن كريم كی اشاعت كے لیے قرآن كمیٹی پنجاب كہ جو جلد ہی تاسيس كر دی جائے گی ؛ سے لائسنس حاصل كریں ۔
ادارے نے اعلان كيا ہے كہ قرآن كمیٹی پنجاب میں ۱۶ حفاظ كرام كے ساتھ ساتھ ۱۱ اعلیٰ حكومتی شخصيات بھی شامل ہوں گی ۔
846785
نظرات بینندگان
captcha