ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام شيعہ دشمنی كا عكاس ہے

IQNA

امام جمعہ نجف ؛

ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام شيعہ دشمنی كا عكاس ہے

17:04 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174774
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے امام جمعہ نے ۱۹اگست كو نماز جمعہ كے خطبوں میں اس بات پر زور ديا : بعض سیٹلائٹ ٹی وی چينل توہين آميز ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام نشر كر كے اھل بيت (ع) كے ساتھ اپنی دشمنی عياں كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alqubanchi كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين قبانچی نے عراقی پارليمنٹ كے اركان كی جانب سے ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام پر پابندی لگانے كو سراہتے ہوئے عراق كے سیٹلائٹ ٹی وی چينلز سے كہا : اس ڈرامہ سيريل كے تمام ٹيلی وژن چينلز سے نشر پر پابندی كے حوالے سے عراقی پارليمنٹ كا اقدام در حقيقت اس توہين آميز ڈرامہ سيريل كی بھرپور مذمت ہے ۔
انہوں نے ڈرامہ سيريل پر پابندی كی موافقت نہ كرنے پر عراق كی حزب اسلامی كی مذمت كرتے ہوئے كہا : جو شخص يزيد اور معاویہ كا ساتھ دے وہ كافر ، منافق اور امام حسن و حسين علیھما السلام ، پيغمبر (ص) اور ان كی اھل بيت (ع) كا دشمن ہے ۔
846771
نظرات بینندگان
captcha