ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alqubanchi كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين قبانچی نے عراقی پارليمنٹ كے اركان كی جانب سے ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام پر پابندی لگانے كو سراہتے ہوئے عراق كے سیٹلائٹ ٹی وی چينلز سے كہا : اس ڈرامہ سيريل كے تمام ٹيلی وژن چينلز سے نشر پر پابندی كے حوالے سے عراقی پارليمنٹ كا اقدام در حقيقت اس توہين آميز ڈرامہ سيريل كی بھرپور مذمت ہے ۔
انہوں نے ڈرامہ سيريل پر پابندی كی موافقت نہ كرنے پر عراق كی حزب اسلامی كی مذمت كرتے ہوئے كہا : جو شخص يزيد اور معاویہ كا ساتھ دے وہ كافر ، منافق اور امام حسن و حسين علیھما السلام ، پيغمبر (ص) اور ان كی اھل بيت (ع) كا دشمن ہے ۔
846771