ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ كو كہ جسے ايران كے اسلامی انقلاب كے بانی حضرت امام خمينی (رہ ) كے فرمان سے يوم قدس كا نام ديا گيا ہے ؛ لبنان كے "بوستان ايران " میں اپنا سالانہ پروگرام منعقد كرے گی۔
حزب اللہ كے جنوبی لبنان میں ترجمان شيخ حيدر دقماق نے اس بارے بتايا : عالمی يوم قدس كا اجلاس امسال "مارون الرأس" كے علاقے میں واقع "بوستان ايران" میں ہو گا ۔
قابل ذكر ہےكہ یہ علاقہ مقبوضہ فلسطين كا سرحدی علاقہ بھی ہے ۔
847154